Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· December 5, 2024
غزل

حویلی میں گہرا اندھیرا ہے ، میں ہوں
پرندوں کے دل ایک پنجرہ ہے ، میں ہوں

ذرا تم نگاہوں کی پرواز دیکھو
کتابوں میں بوسیدہ چہرہ ہے ، میں ہوں

یہاں کس سے کس کا پتہ پوچھتے ہو
پرانا کوئی سوکھا شجرہ ہے ،میں ہوں

کوئی رنگ کیا کینوس پر بھرو گے ؟
وہ آنکھیں، وہ دل، اشک میرا ہے ، میں ہوں

شغف کھیلتی ہنستی ہر سمت یادیں
کوئی عشق شاید ادھورا ہے ، میں ہوں

پروین شغف
دہلی

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.