Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· January 13, 2025

رغبت مری، رقیب سے فرصت ملے تو دیکھنا
دل کو مرے قریب سے، فرصت ملے تو دیکھنا

ظالم ہی کے قریب ہیں، مانا کہ ہم عجیب ہیں
رہتے ہیں کیوں عجیب سے، فرصت ملے تو دیکھنا

کیسی خلش، کسک ہے کیوں، معدوم وہ چمک ہے کیوں
کیا ہے گلہ نصیب سے، فرصت ملے تو دیکھنا

یہ جو ترے قریب ہیں، کیا واقعی حبیب ہیں
یا ہیں فقط حبیب سے، فرصت ملے تو دیکھنا

راغبؔ کی کیا ہے شاعری، سورج کی نرم روشنی
مہتاب سا ادیب سے، فرصت ملے تو دیکھنا

افتخار راغبؔ
ریاض، سعودی عرب

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.