Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· February 9, 2025

خیال میں بھی جو صورت تری نظر آئی
درونِ قلب ، سکوں کی کمی نظر آئی

خدا ہی جانے مری گُل زمیں پہ کیا گزری
جو تار تار قبا پھول کی نظر آئی

کبھی حروف سخاوت کے استعارے تھے
ترے سخن میں یہ کیوں مفلسی نظر آئی

سراپا ، اپنا کبھی آئنے میں دیکھا ہے جب
پتنگ شاخ میں الجھی ہوئی نظر آئی

صد آفرین ، کہ سو غم چھپے ہیں سینے میں
لبوں پہ پھر بھی ہنسی کھیلتی نظر آئی

جو گاؤں میں تھی تری ہم خِرام ، تمثیلہ!
تھمی تھمی سی وہ بہتی ندی نظر آئی

تمثیلہ لطیف

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.