ہم چمن زارسے نکلے تو چبھن اوڑھ چلے
اب بھلا کیسے کوئ بن میں بدن اوڑھ چلے
ہم چلے وادی و صحرا سے بہت دور کہیں
اپنے پیروں میں جہانوں کی تھکن اوڑھ چلے
دست تقدیر نے گوندھا تھا جو مٹی کو مری
اب تلک اپنی جبیں پر وہ شکن اوڑھ چلے
متصل میر کے کوچے میں جو شب کاٹی تھی
حرف خامے سے جو نکلے تو سخن اوڑھ چلے
وہ جو اک راز کی صورت رہے دل مفتوں میں
خیمہ ذات سے نکلے تو کفن اوڑھ چلے
خلیل وجدان
تونسہ شریف




