دل نے کی ہے یہ التجا جاناں
سن لے اس کی بھی اک صدا جاناں
چاند تاروں کی کیا کہے کوئی
تیرے چہرے نے دی ضیا جاناں
دوریوں نے بڑھا دیے ہیں غم
دیجیے گا ذرا دوا جاناں
میری سانسوں میں نام تیرا ہے
تو ہی میری ہے انتہا جاناں
عکس تیرا ہے میرے منظر میں
جیسے پانی میں ہو ہوا جاناں
آرزوئے شبِ وصال رہی
یہ محبت کا ہے صلہ جاناں
وقاص علی وکاس




