rki.news
گوری جس کی رنگت تھی
اس سے میری سنگت تھی
ہاں اک دل کی ہجرت تھی
وہ تو میری قسمت تھی
سر سے میٹھی بولی وہ
پھولوں جیسی نگہت تھی
جاگی دل میں مستی سی
مے تھی یا کہ شربت تھی
لب پر میرے قصہ تھی
میرے دل کی رغبت تھی
اک انجانہ وعدہ وہ
جیون بھر کی شرکت تھی
اب تک نہ پہچانا میں
ساجد اس کو الفت تھی
نواز ساجد نواز
حسوکے راوی
فیصل آباد




