Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· May 12, 2025
غزل

rki.news

اس کو پانے کی کتنی حسرت تھی
جس کو مجھ سے سدا ہی نفرت تھی

خامیاں میری درگزر کرتے
ان کو مجھ سے اگر محبت تھی

وہ زمانہ کہاں گیا یارو
جب زباں کی جہاں میں قیمت تھی

تھیں بہاریں خزاں کے موسم میں
مصنوعی پھولوں میں بھی نکہت تھی

اتنی اجرت نہیں ملی اس کو
کام میں جتنی اسکی محنت تھی

رقص کرتی تھیں ہر طرف خوشیاں
آپ کی مجھ پہ جب عنایت تھی

ساتھ تب تو نہیں دیا عاطفؔ
جب مجھے آپ کی ضرورت تھی

ارشاد عاطفؔ احمدآباد انڈیا

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.