Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· June 3, 2025

rki.news

کہا ہے کس نے محبت میں جان لے لیجے
سزا سنانے سے پہلے بیان لے لیجے

ہماری راہ میں کس نے بچھا دیئے کانٹے
اسے نہ بخشیں گے آئیں زبان لے لیجے.

بس ایک پل میں کوئی تو فیصلہ کردیں
خطا بتائیں مری اور جان لے لیجے

وفا کے ساتھ گزاریں گے ہم یہاں ہر دن
زمین ہم کو ہی دیں آسمان لے لیجے

سکون ملتا ہے کچے مکان میں صاحب
حویلی چھوڑ کے کچا مکان لے لیجے

یقین آنے لگے گا جناب چاہت کا
” ہزار بار کہا امتحان لے لیجے “

وفا کی راہ میں محمود کو ہی پائیں گے
قسم بھی چاہیں اگر مہربان لے لیجے

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.