rki.news
مبصر ایمان
الخبر سعودی عرب
یوں کئی بار دل جلا چپ چاپ
“مصلحت تھی کہ میں رہا چپ چاپ”
عشق کی راہ آبلہ پائی
دشت تنہائی اور وفا چپ چاپ
بے اثر ہوگئیں دعائیں کیوں
ہوگئی پھر مری دعا چپ چاپ
اپنے احوال غم سناوں کیا
بت بنا وہ کھڑا رہا چپ چاپ
زندگی درد کی کتاب سہی
پر تقاضہ ہے مسکرا چپ چاپ
بات کرنی تھی، لب بھی ساکت تھے
پر زباں پر تھی التجا چپ چاپ
چڑھتے سورج کے دور میں ایمان
جل رہا ہے مرا دیا چپ چاپ




