rki.news
غزل
اب نہ منزل ہے کوئی اور نہ رستہ اپنا
کب سے گردش میں کہیں گم ہے ستارہ اپنا
جستجو لے کے بھٹکتی رہی کوچہ کوچہ
شہر کی بھیڑ میں اک شخص نہ نکلا اپنا
اس جگہ چھاؤں محبت کی ملے مشکل ہے
جس جگہ دیکھنے لگ جائیں سب اپنا اپنا
کیا گزرتی ہے مسافر پہ نہ پوچھو اشہر
ساتھ بھی چھوڑ دے جب راہ میں سایا اپنا
نوشاد اشہر اعظمی
بلریا گنج اعظم گڑھ




