ماتم کناں ہوں آپ کے اس تصفیے پہ میں
رکھا گیا ہوں دار کے ہر زاویے پہ میں
تمثیل میں تو میرا نا کردار تھا کوئی
مضمون سارا اس پہ تھا اور تجزئیے پہ میں
میری وجہ سے پایا ہے جس نے وجود ، اب
بین السطور ہے وہی اور حاشیے پہ میں
میں آ گیا ہوں چھوڑ کے رنگینئِ حیات
پاکر دوام ، پہنچا نہ خود تعزئیے پہ میں
چڑھ جائے دار پر جو عَنَق اس کا غم نہیں
ہو جاؤں گا امر جو رہوں مرثیے پہ میں
ریاض شاہد بحرین




