Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· March 6, 2024

ارشاد عاطفؔ احمدآباد انڈیا

ذلتیں سہتے رہے نیلام غیرت کی گئی
تب کہیں جا کر میاں حاصل یہ شہرت کی گئی

جانے کیسا شہر ہے جل اٹھتے ہیں جب بھی چراغ
بھیج کر آندھی اندھیروں کی حفاظت کی گئی

کچھ پتہ چل ہی نہ پایا وار کب کیسے ہوا
دوستی کی آڑ میں ہم سے عداوت کی گئی

ہو چکا تھا چند ہی لمحوں میں وہ قصہ تمام
اور اس قصے کی صدیوں تک وضاحت کی گئی

اے مرے دل ان کا اندازِ محبت دیکھ کر
لگ رہا ہے مجھ کو یوں گویا شرارت کی گئی

میں بھلا بچ پاتا کیسے ظلم کے پتھراؤ سے
کانچ کی دیوار سے میری حفاظت کی گئی

نیکیاں کرنے کا عاطفؔ کیا عجب انداز ہے
سیکڑوں کو لوٹ کر کچھ پر سخاوت کی گئی

گئی

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.