rki.news
بفضل خدا ابتداء کر رہا ہوں
میں ذِکر رسولِ خدا کر رہا ہوں
وہ ساقئ کوثر وہ شافعِ محشر
اُنھیں کا یہاں تذکرہ کر رہا ہوں
کھڑا ہو کے شہر مدینہ کی جانب
بیاں عظمت مصطفیٰ کر رہا ہوں
درود و سلام اور یہ نعتوں کا تحفہ
میں تیرے حوالے صبا کر رہا ہوں
ادب سے جھکا کر جبینِ محبت
میں مدح شہ انبیاء کر رہا ہوں
اندھیروں سے منصور کہہ دو نہ چھیڑیں
ابھی ذکر بدر الدجیٰ کر رہا ہوں
منصور اعظمی دوحہ قطر




