Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

نمکین غزل

· July 21, 2024

پھر سے آنے کی بات کرتے ہو
کیوں ڈرانے کی بات کرتے ہو

قرضہ ادا کرنے کی بات ہوتی ہے
“چھوڑ جانے کی بات کرتے ہو”

میں جلاتی ہوں جب بجلی کے بلب
تم بجھانے کی بات کرتے ہو

رونا مہنگائی کا ہے چاروں طرف
مسکرانے کی بات کرتے ہو

الٹا پاجامہ تو پہلے سیدھا پہن لو
چاند لانے کی بات کرتے ہو

دوستی بھی محال ہے اب تو
گھر بسانے کی بات کرتے ہو

تیری اماں نے پھر دیے کوسنے مجھ کو
آزمانے کی بات کرتے ہو شاعرہ : فرزانہ صفدر دوحہ قطر

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.