اے وطن ترا ترنگا، اے چمن ترا ترنگا
یوں ہی ہند کی فضا میں شب و روز لہلہاۓ
یہی میری آرزو ہے، یہی ہے مری تمنا
مجھے موت بھی جو آۓ تری سر زمیں پہ آۓ
تری یاد اس طرح ہے مری زندگی میں شامل
کہ انگوٹھی میں نگینہ کوئی جیسے جگمگاۓ
کوئی بزم، کوئی محفل، کوئی انجمن سجی ہو
یہ جہاں ترا ترانہ، ترا نغمہ گنگناۓ
یہی نور کی دعا ہے، یہی رب سے التجا ہے
تجھے دشمنوں کے ہاتھوں سے خدا سدا بچاۓ
نور اقبال
جگتدل (مغربی بنگال)




