Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Articles

“اقرا,ء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست 13 اکتوبر 2025ء”

· October 14, 2025
“اقرا,ء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست 13 اکتوبر 2025ء”

rki.news

لاہور: ( فریدہ خانم )، لاہور پریس کلب میں اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست ہوئی،جس میں شرکاء نے سورہ قٓ کی آیات 39،40 پر گفتگو کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر شے کو درجہ کمال پر تخلیق کیا اور اس کےلئے ایک تسبیح مخصوص کر دی تاکہ اس کا کمال قائم رہے،نماز مومن کا درجہ کمال ہے جس کے بعد اذکار کی تلقین کر دی،ذکر الہی جہاں شیطان سے ڈھال ہے وہیں دینی کاموں میں یکسوئی کا باعث بھی،لاہور پریس کلب میں سینئر سینئر صحافی حامد ریاض ڈوگر کی زیرصدارت فاران شاکر نے تلاوت قرآن کریم سے نشست کا آغاز کیا،فیصل سلہریا نے تفسیری حوالہ و حدیث پیش کی،آخر میں مرحومین ارکان پریس کلب و اقرباء کےلئے دعائے مغفرت کی گئی،نواز سنگرا،فراز فاروقی،فرخ علی،زاہد شفیق،عندلیب اسد،محی الدین،احمد ہمایوں،فرزند علی،گل نواز،مبشر حسن،جمیل شیخ،ارشد علی،راجہ ریاض،سجاد اعوان،میاں شبیر اور حامد نواز نے شرکت کی۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.