Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Events - تقریبات

اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست 15 ستمبر 2025ء

· September 16, 2025
اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست 15 ستمبر 2025ء

rki.news

لاہور : ( فریدہ خانم )،
کہ ذات باری تعالیٰ کا انکار انسان کو سرکش،بخیل،شکی المزاج اور غیر معتدل بنا دیتا ہے اور یوں وہ الہی نظام سے خارج ہو کر ہمیشہ کےلئے عذاب کا منہ دیکھتا ہے، اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست میں شرکاء نے سورہ قٓ کی آیات 24،25،26 پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے برعکس ایمان و یقین انسان میں صفات حمیدہ پیدا کرتا ہے اور وہ رحمت الہی سے مستفید ہو کر ہمیشہ کےلئے آرام و راحت پاتا ہے،لاہور پریس کلب میں سینئر صحافی شیخ آفتاب حنیف کی زیرصدارت ناصر بھٹی نے تلاوت قرآن کریم اور عندلیب اسد نے نعت رسول کریم ﷺ سے نشست کا آغاز کیا،فیصل سلہریا نے گزشتہ ہفتے کی کارروائی اور تفہیم القرآن سے تفسیری حوالہ پیش کیا،آخر میں میاں شبیر نے الفت بخاری کی والدہ،محمد عبداللہ کی پھوپھو کےلئے دعائے مغفرت اور سیلاب زدگان کی مدد و نصرت کی دعا کی،جمیل شیخ،ناصر غنی،خالد امین،شیر افضل بٹ،سجاد اعوان،غلام زہرا اور حامد نواز نے گفتگو میں حصہ لیا۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.