Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Articles

جرمنی میں ایک نو منتخب خاتون میئر پر چاقو سے حملہ

· October 10, 2025

rki.news

لاہور (میاں نوید افضل) جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) سے تعلق رکھنے والی ایرس اشٹالزر کو چاقو سے وار کر کے زخمی کر دیا گیا ہے اور ان کی زندگی خطرے میں ہے۔پڑوسی شہر ہاگن کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہرڈیکے ٹاؤن میں اس وقت ایک بڑا پولیس آپریشن جاری ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔57 سالہ اشٹالزر نے بلدیاتی انتخابات میں ہرڈیکے کی میئر بننے کے لیے دوسرے مرحلے کے انتخاب میں 52.2 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنے قدامت پسند حریف کو شکست دی تھی۔یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس حملے کے پیچھے کوئی سیاسی محرکات ہیں۔جرمنی کے چانسلر فریڈرش میرس نے ایکس پر لکھا: ’’ہمیں ہرڈیکے میں ایک سنگین جرم کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس کی فوری طور پر تحقیقات ہونا چاہییں۔ ہم نامزد میئر ایرس اشٹالزر کی زندگی کے لیے فکر مند ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مکمل صحت یاب ہو جائیں گی۔‘‘وفاقی ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں ایس پی ڈی کے جنرل سیکرٹری فریڈرک کورڈس نے کہا کہ پارٹی ’’ہرڈیکے سے ملنے والی خبر سے صدمے میں ہے۔‘‘ایرس اشٹالزر کی ویب سائٹ کے مطابق وہ ایک وکیل ہیں، شادی شدہ ہیں اور ان کے دو نوعمر بچے ہیں۔ہرڈیکے دریائے روہر کے کنارے واقع ایک چھوٹا سا ٹاؤن ہے، جس کی آبادی 22 ہزار سے زائد ہے

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.