Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Articles

زیادہ فیس لینے پر 14 میڈیکل کالجز کو نوٹس جاری

· October 21, 2025

rki.news

لاہور میاں نوید افضل) پی ایم ڈی سی نے مقررہ حد سے زیادہ فیس وصولی پر 14 میڈیکل کالجز کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کے مطابق اگر اداروں نے اصلاح نہ کی تو ان کی رجسٹریشن بھی منسوخ ہو سکتی ہے۔قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ کئی کالجز 18 لاکھ روپے کی حد سے تجاوز کر کے زیادہ فیس لے رہے ہیں۔ اراکین کے مطابق اس سے والدین پر مالی دباؤ بڑھ رہا ہے اور تعلیمی نظام متاثر ہو رہا ہے۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فیس میں اضافہ صرف قواعد کے مطابق ممکن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیادہ فیس پر اداروں کو ٹھوس وجوہات فراہم کرنا ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں 188 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز ہیں، جن میں سے 122 نجی ہیں۔ ان میں سے بیشتر اسلام آباد میں واقع ہیں اور انہیں ہی نوٹس بھیجے گئے ہیں

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.