Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Events - تقریبات

سکول کونسل گورنمنٹ ہائی سکول نارنگ کا ماہانہ اجلاس

· April 3, 2024

سکول کونسل گورنمنٹ ہائی سکول نارنگ کا ماہانہ اجلاس پرنسپل سر شفقت چٹھہ،شریک چیئرمین عزیر احمد بھٹی کی سربراہی میں منعقدہوا ۔نئے سیشن کے لیے داخلہ مہم کی تشہیر ، سکول ڈرین سسٹم کی بہتری اور سکول مسجد کی تعمیر اور توسیع کی منظوری دی گئی۔
نارنگ منڈی(اے۔آر۔ملک)
سکول کونسل کے ماہانہ اجلاس میں مرزا عبدالوحید مغل، ملک ذولفقار علی، ملک محمد عمران،عمران افضل دوگل سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی، جنرل سیکرٹری محمد نعمان شیخ نے اجلاس میں نئے سیشن کے داخلہ مہم کی اگاہی ،سکول ڈرین کے مسئلے کا حل اور سکول مسجد کی تعمیرو توسیع کا ایجنڈا پیش کیا۔جس کی سکول کونسل کے ممبران نے اتفاق رائے سےمنظوری دی۔سکول کونسل نے مسجد کا دورہ کیا۔ایڈمیشن کمیٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔نیو ایڈمیشن کے سلسلے میں پرنسپل شفقت چٹھہ نےآگاہی دیتے ہوئے پمفلٹ تقسیم کیے اور اپنے پیغام میں بتایا کہ سکول ہذا میں بچوں کو پی ایچ ڈی اور ایم فل اساتذہ پڑھا رہے ہیں اور بچوں کے لیے سکول یونیفارم ، بیگ اور بکس بالکل فری دی جا رہی ہیں۔ایکٹویٹی کے حوالے سے پنجاب کلچر ڈے ،شجر کاری مہم ،سپورٹس ڈے اور سالانہ تقسیم انعامات کے حوالے سے تقاریب کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول نارنگ کا انتخاب کریں ساتھ ہی مخیر حضرات سے سکول مسجد کی تعمیر اور توسیع میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی گئی۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.