Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Events - تقریبات

عمان کے 55ویں قومی دن کے پر مسرت موقع پر شیخ سید فیاض علی شاہ کی قیادت میں عمانی وفد کا دورہ ْ پاکستان

· November 30, 2025
عمان کے 55ویں قومی دن کے پر مسرت موقع پر شیخ سید فیاض علی شاہ کی قیادت میں عمانی وفد  کا دورہ ْ پاکستان

rki.news

(رپورٹ ) : عمان کے 55 ویں قومی دن کے موقع پر
عمان میں پاکستانی کمیونٹی کے شیخ سید فیاض علی شاہ کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستان کے خیر سگالی کے دورے پر کراچی میں عمان کے قونصل جنرل عزت مآب سمیع الخنجری سے ملاقات کی اور عملے کے ارکان کے ساتھ پاک عمان سفارتی تعلقات سے متعلق امور بشمول عمان اور پاکستان کے مابین کئی شعبوں میں جاری اقدامات اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا
اس موقع پر کراچی میں عمان کے قونصل جنرل عزت مآب سمیع الخنجری نے عمان میں پاکستانی کمیونٹی کے شیخ سید فیاض علی شاہ کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔
وفد میں شیخ سید فیاض علی شاہ کے ہمراہ نائب کونسل جنرل جناب عبداللہ، اور عمان میں پاکستان کمیونٹی کے فلاح و بہبود کے خصوصی معاون جناب عمران صدیقی بھی شامل تھے۔
عذرا علیم
مسقط،عمان

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.