Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Articles

عنوان: معاشرے کی تعمیر وترقی میں عورت کا کردار

· May 19, 2024

ازقلم: مہوش اختر (سیالکوٹ)

معاشرہ مل جل کر رہنے کا نام ہے ظاہر سی بات ہے جب لوگ مل جل کر رہتے ہیں تو مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ان مسائل کو حل کرنے میں عورتوں کا کردار کثیر الجہتی اور نمایاں ہے۔ عورتیں ہماری ان نسلوں کی تربیت کی ذمہ دار ہیں جہنوں نے ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرنا اور ملک کو استحکام بخشنا ہے۔ ہماری خواتیں زندگی کے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ معاشرے میں اپنی قابلیت اور کارگردگی سے اپنی صلاحیتوں کے جھنڈے گاڑے رہی ہیں اور امور خانہ داری سے لے کر بچوں کی تربیت تک، تعلمی درسگاہوں سے لے کر ایوان سیاست تک ، ملک کی تعمیر وترقی سے لے کر سماجی فلاح و بہبود تک ، اس کے علاوہ تمام بڑے شعبوں مثلا فوج ،صحت، کھیل اور شوبز وغیرہ میں خواتین اپنی بساط سے بڑھ کر کام کر رہی ہیں اور کسی بھی لحاظ سے مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ وہ معاشرے کی تعمیر ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کام کررہی ہیں اور اپنا اور ملک و قوم کا نام روشن کر رہی ہیں ۔ جس کے لیے وہ دوہری اہمیت کی حامل ہیں کیوں کہ وہ گھر کے اندر اور باہر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہیں۔ خواتین اور مرد دونوں کا کردار معاشرے کی تعمیر وترقی کے لیے اہم ہے تاہم خواتین کی شراکتیں اکثر منفرد اور قیمتی ہوتی ہیں اور وہ ایک ہم آہنگ ،مضبوط اور خوشحالی معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کرتی ہیں۔ چوں کہ مرد اور عورت ایک ہی سائیکل کے دو پہیوں کی طرح ہیں اسی لیے جب تک دونوں پہیے مل کر کام کرتے رہیں گئے وہ کامیابیوں سے ہمکنار ہوتے رہے گئے۔ جس سے ایک پرامن اور خوشحالی معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے گئی۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.