Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Articles

عنوان :پل صراط کا بیان:

· May 4, 2024

نام شکیلہ ابراہیم
شہر لاہور

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم: پل صراط جہنم بیچوں بیچ بنا دیا جائے گا اور میں اپنی امت کے ساتھ اس سے گزرنے والا پہلا رسول ہوں گا۔ اس روز سوا انبیاء کے کوئی بھی بات نہیں کر سکے گا اور انبیاء بھی صرف یہی کہیں گے۔ اے اللہ! مجھے محفوظ رکھیو! اے اللہ! مجھے محفوظ رکھیو! اور جہنم میں سعدان کانٹوں کی طرح آنکس ہوں گے سعدان کے کانٹے تو تم نے دیکھے ہوں گے؟ صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہم نے عرض کیا کہا ہاں! ( آپ نےفرمایا ) تو وہ سعدان کے کانٹوں کی طرح ہوں گے۔ البتہ ان کے طول و عرض کو سوا اللہ تعالٰی کے کوئی نہیں جانتا یہ آنکس لوگوں کو ان کے عمال کے مطابق کھینچ لیں گے ۔ بہت سے لوگ اپنے عمال کی وجہ سے ہلاک ہوں گے۔ بہت سے ٹکرےٹکرے ہو جائے گے۔ پھر ان کی نجات ہو گی۔ جہنمیوں میں سے اللہ تعالٰی جس پر رحم فرمانا چاہیے گا تو ملا ئکہ کو حکم دے گا کہ جو خالص اللہ تعالٰی کی ہی عبادت کرتے تھے انہیں باہر نکال لو۔ چنانچہ وہ ان کو باہر نکالے گی۔
صحیح بخاری، کتاب الاذان( صفتہ الصلوۃ ) ، باب فضل السجود، حدیث نمبر :806

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.