rki.news
ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنا قد بڑا رکھنا
ترے آگے ستم گر بزدلی ہے سر جھکا رکھنا
غلط ہے لوگ کہتے ہیں نہ ان سے رابطہ رکھنا
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھنا
شب غم جب بھی تڑپائے تو ہجرت کے مسافر تم
ہمیشہ باغ دل میں ذکرہائے دل ربا رکھنا
ستائیں جس گھڑی ماضی کے وہ بیتے ہوئے لمحے
چراغ عشق یادوں کے جزیرے میں جلا رکھنا
کہاں ہے آج کل محفوظ جیون کی یہ پکڈنڈی
سفر میں اس لئے منصور سیدھا راستہ رکھنا
منصور اعظمی دوحہ قطر



