حال دروں کا کہتے آنسو
ان آنکھوں سے بہتے آنسو
عاشق ہو تو بتلاؤ ناں !
کیا کہتے ہیں بہتے آنسو
آخر تھمتے تھم جائیں گے
شب بھر ماتم کرتے آنسو
ایک محبت سو افسانے
ضبط کی کوکھ میں سہمے آنسو
ہر جانب ہیں میلے خوشیاں
برساؤں میں کیسے آنسو
تمثیلہ بھی روئی بے حد
غزلوں سے جب ٹپکے آنسو
تمثیلہ لطیف


