Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Articles

لیسکو نے صارفین کے لیے کیو آر کوڈ کے ذریعے آن لائن بل ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی

· October 16, 2025

rki.news

لاہور (میاں نوید افضل ) لیسکو نے اپنے صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیتے ہوئے کیو آر (QR) کوڈ کے ذریعے آن لائن بل ادائیگی کی نئی ڈیجیٹل سہولت متعارف کرادی ہے لیسکو کے صارفین اب کسی بھی موبائل بینکنگ ایپ کے ذریعے اپنے بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کر کے فوری ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کے تحت صارفین کو بینک برانچز یا بل جمع کرانے کے مراکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے وقت اور محنت کی بچت ممکن ہوگی۔کمپنی کے مطابق ہر لیسکو بل پر کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت دستیاب ہوگی، تاکہ صارفین گھر بیٹھے تیز، آسان اور محفوظ طریقے سے اپنے بل جمع کرا سکیں۔ یہ اقدام لیسکو کی جانب سے ڈیجیٹل سروسز کو فروغ دینے اور صارفین کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اس موقع پر کہا کہ لیسکو اپنے صارفین کو سہولت، شفافیت اور جدیدیت پر مبنی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کیو آر کوڈ کے ذریعے بل ادائیگی کا نظام نہ صرف صارفین کے لیے آسانی پیدا کرے گا بلکہ کمپنی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیسکو مستقبل میں بھی ایسے جدید اقدامات جاری رکھے گی تاکہ صارفین کو بہترین سروسز فراہم کی جا سکے۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.