لاہور: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے زیر قیادت انجنیر مرزا مشتاق شاہ آج لاہور میں ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عبدالحمید رانا سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور وہاں جاری بھارتی ظلم و بربریت سے آگاہ کیا۔جس پر ایڈوکیٹ عبدالحمید رانا نے تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں جاری کشمیریوں کی نسل کشی ، چادر اور چاردیواری کی پامالی، بنیادی انسانی، مذہبی،سماجی حقوق کی بدترین پامالی اور کشمیر کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
حریت وفد نے اس موقع پر ان کو 19جولائی کو” یوم قرارداد الحاق پاکستان“ کے حوالے سے لاہور میں منعقد کی جانے والی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ جس پر ایڈوکیٹ عبدالحمید رانا نے کہا کہ میں اور میرے رفقا وکلاء برادری ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور وکلا برادری مسئلہ کشمیر کے دائمی اور پائیدار حل کے متمنی ہیں اور ہم اس مسئلے کا کشمیری عوام کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کےعین مطابق حل چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد میں ، انجینیر مرزا مشتاق سمیت ، شیخ یعقوب ، زاہد صفی ،، زاہد اشرف اور محمد شفیع ڈار شامل تھے۔
Ad debug output
The ad is not displayed on the page
current post: انجینئر مرزا مشتاق کی وفد کے ہمراہ عبدالحمید سے ملاقات, ID: 8358
Ad: Ad created on April 11, 2026 1:04 am (51053)
Placement: After Content (51146)
Display Conditions
specific pages| Ad | wp_the_query |
|---|
| post_id: 8358 is_singular: 1 |
Find solutions in the manual
Ad debug output
The ad is not displayed on the page
current post: انجینئر مرزا مشتاق کی وفد کے ہمراہ عبدالحمید سے ملاقات, ID: 8358
Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)
Display Conditions
Find solutions in the manual
Leave a Reply