اسلام آباد (بیورورپورٹ) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو دباؤ میں لا کر وفاداریاں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایم این ایز کی خریداری کیلیے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئندہ جمعہ ملک گیر پُرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے۔اسد قیصر نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے، بانی چیئرمین، بشریٰ بی بی اور دیگر اسیران کو ناحق جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان اور سوشل میڈیا سے وابستہ لوگوں کو غیرقانونی اغوا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر دیا ہے، میرا عوام کے لیے پیغام ہے آپ نے اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک طرف آگ و خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے، دوسری جانب سیاسی جماعتوں کا کریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کی خریداری کیلیے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں۔
Ad debug output
The ad is not displayed on the page
current post: ایم این ایز خریدنے کیلیے بڑی آفرز ہو رہی ہیں، اسد قیصر, ID: 8592
Ad: Ad created on April 11, 2026 1:04 am (51053)
Placement: After Content (51146)
Display Conditions
specific pages| Ad | wp_the_query |
|---|
| post_id: 8592 is_singular: 1 |
Find solutions in the manual
Ad debug output
The ad is not displayed on the page
current post: ایم این ایز خریدنے کیلیے بڑی آفرز ہو رہی ہیں، اسد قیصر, ID: 8592
Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)
Display Conditions
Find solutions in the manual
Leave a Reply