صنف: عکس بندی
از قلم: ام حبیبہ اصغر
لفظ ”بھوک“ اپنے اندر بہت سے درد سموۓ ہوۓ ہے۔ بھوک چار حروف کا مجموعہ ہے۔ یہ لفظ چار حروف کا مجموعہ ہی نہیں بلکہ احساس، انسانیت، محبت، ایثار اور شاید انسانی حیوانیت کی بھی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ بھوک کسی بھی قسم کی ہو بہت خطرناک ہوتی ہے۔ اس کی خاموش اور درد بھری چیخیں ،آہ و بکا انسان کو جیتے جی مار دیتی ہیں۔ بھوک غذائی قلت اور بیماریوں کے ساتھ ساتھ بہت سی معاشرتی برائیوں کا بھی سبب ہے ۔ ایک بھوکے پر جب بھوک غالب آجاۓ تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کھانا کدھر پڑا ہوا ہے اسے صرف اپنے پیٹ کی آگ بھجانے کی فکر لاحق ہوتی ہے۔ لہٰذا وہ کہیں سے بھی کھانا اٹھا کر کھانے سے بلکل بھی نہیں کتراتا۔ بھوک اس قدر خطرناک ہے کہ اس ظالم بھوک کی وجہ سے لاکھوں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں لوگ غربت، محرومی، مفلوک الحال زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
Ad debug output
The ad is not displayed on the page
current post: عنوان: بھوک, ID: 8504
Ad: Ad created on April 11, 2026 1:04 am (51053)
Placement: After Content (51146)
Display Conditions
specific pages| Ad | wp_the_query |
|---|
| post_id: 8504 is_singular: 1 |
Find solutions in the manual
Ad debug output
The ad is not displayed on the page
current post: عنوان: بھوک, ID: 8504
Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)
Display Conditions
Find solutions in the manual
Leave a Reply