Today ePaper
Rahbar e Kisan International

کشمیر ہمارا ہے

Poetry - سُخن ریزے , / Sunday, June 9th, 2024

گلشن اختر میو
ننکانہ صاحب
چلو ہم اپنے دیس کے دشمنوں
کو بتاتے ہیں
کشمیر انس کو چھین کر ہم سے الگ کر دیں
یا کشمیر کو جلا کر راکھ کر دیں
ہم اپنے عزم سے نا ہٹیں گے
جسم تو جل کر راکھ بنے گا
یا شہادت کی خاک بنے گا
لیکن کشمیر پاک سے ہمارے. جو عزم ارادے ہیں
سنو!
وہ عزم ارادے ہماری تعبیر بن جائیں گے
تم لاکھوں ہو کر ہم محب کشمیر سے ڈرتے ہو
سنو!! جو بزدل ہوتے ہیں
وہی بے گناہوں مظلوم کا لہو بہاتے ہیں
تم کیا سمجھتے ہو؟؟
ہمارا دل کشمیر کو ظلم زندان میں مقید کر کے
یہ دھڑکنا بھول جائے گا
یہ تمہارا فقط حسرتوں میں لپٹا اک خواب ہو گا
اسکی دھڑکنیں ہمیں اب بھی سنائی دیتی ہیں
کئی محاذ پر شکست کھا کر بھی ہم نا ہاریں گے
ہم ہار کر پھر سے سینا تان کر لڑیں گے
ہم گر کر ہار کو جیت میں بدلیں گے
سنو!! جو گرا کرتے ہیں وہ اٹھ بھی جایا کرتے ہیں
تمہارا اک خواب ہوگا ہماری اک تعبیر ہوگی
کشمیر ہمارا ہے
کشمیر ہمارا ہے
اے رب آسماں تمہیں تو معلوم ہے
ہم نے شہادتوں کا خوں بہا کر اس چمن کو گلزار کیا ہے
اے میرے دیس کے دشمنو!
جو لہو سے سیراب ہوتے ہیں
اس سر زمین پہ کبھی خزاں آیا نہیں کرتا
وہاں اسلام زندہ رہتا ہے
وہاں ہمیشہ خدا کا نام رہتا ہے
تم مبتدیوں کی روشنی چھین کر اور انکی چیخ و پکار بند کر کے
کیا سمجھتے ہو عالم اسلام کو سلا دیا تم نے
سنو!!
اس عالم جہاں کی بیداری سے اک اور نیا جہاں جاگا ہے
سنو!
کشمیر ہمارا ہے
کشمیر ہمارا ہے
تم کشمیر سے ابتدائے جنگ کر کے ہمیں ڈراتے ہو
ہم زندہ قوم سے ہیں
ہماری ابتدا ہی انتہا ہو گی
کشمیر کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے ..
کشمیر ہمارا ہے
کشمیر ہمارا ہے

Ad debug output

The ad is not displayed on the page

current post: کشمیر ہمارا ہے, ID: 6570

Ad: Ad created on April 11, 2026 1:04 am (51053)
Placement: After Content (51146)

Display Conditions
specific pages
Adwp_the_query
post_id: 6570
is_singular: 1


Find solutions in the manual
Ad debug output

The ad is not displayed on the page

current post: کشمیر ہمارا ہے, ID: 6570

Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)

Display Conditions
post type
Adwp_the_query
post


Find solutions in the manual

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International