Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ایک تھا ٹائیگر طنزو مزاح

Articles , Snippets , / Sunday, February 2nd, 2025

تحریر: اشعر عالم عماد۔ کراچی
میاں بیوی چین و سکون سے رہ رہے تھے!!
(حیرت کی علامت)
کہ کسی بات پر اختلاف رائے پیدا ہوا اور جھگڑا ہوگیا… کچھ دن ماحول اور مزاج میں گرمی رہی بیگم کا درجہ حرارت نقطہ کھولاؤ سے تجاوز کرتا جارہا تھا کہ اچانک شوہر نے جھگڑا ختم کرنے کے لیئے بیوی سے معذرت کرلی اور بیوی نے بھی باقی ماندہ جلی کٹی باتیں کہہ کر معملہ رفع دفع کردیا اور شوہر سے صلح کرلی….
کچھ ہی دن بعد پھر کسی بات پر یہی درج بالا معملہ ہوا… اور ایک بار پھر شوہر نے سفید پرچم بلند کردیا…
اور حالات معمول پر آنے لگے ….
دوستو آپ کیا سمجھے؟
اس کہانی میں کوئی ٹویسٹ یا کلائمٹس آنے والا ہے….؟
تو مہربانی کرکے زرا ایک نؑر اپنی شادی شدہ زندگی پر دوڑائیے… کیا وہاں کوئی ٹوسٹ نظر آیا..؟
نہیں نا… تو حضرت یہ آپ ہی کی کہانی ہے…
آپ اس کہانی کو ان جملوں کے ساتھ یوں آگے بڑھا سکتے ہیں…چناچہ شوہر نے معذرت کرلی…چہ جہ یہ کہ شوہر نے معذرت کرلی… بلآخر شوہر نے معذرت کرلی…لیکن… مگر … نا چاہتے ہوئے….. مجبوراً ….تھک ہار کے … معذرت کرلی.. وغیرہ وغیرہ… راقم کو ایک سو دس فیصد یقین ہے کہ اس کہانی میں کسی بھی جگہ عمر کے کسی بھی حصّے میں آپ شوہر کی جگہ بیگم لکھنے سے قاصر رہیں گے…
جسطرح جنت ماں کے قدموں میں ہے اسی طرح آپ کے گھر کی جنت آپ کے بچوں کی ماں کے قدموں تلے ہے…
تو آپ بھی خاموشی سے اس کے قدموں کے پیچھے چلتے رہئیے….
نوٹ:عمر کے آخری حصّے میں اس بلاعنوان کہانی کا نام جلی حرفوں میں یوں لکھیں…
“ایک تھا ٹائیگر”

Ad debug output

The ad is not displayed on the page

current post: ایک تھا ٹائیگر طنزو مزاح, ID: 20509

Ad: Ad created on April 11, 2026 1:04 am (51053)
Placement: After Content (51146)

Display Conditions
specific pages
Adwp_the_query
post_id: 20509
is_singular: 1


Find solutions in the manual
Ad debug output

The ad is not displayed on the page

current post: ایک تھا ٹائیگر طنزو مزاح, ID: 20509

Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)

Display Conditions
post type
Adwp_the_query
post


Find solutions in the manual

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International