Today ePaper
Rahbar e Kisan International

کشمیری عوام یوم پاکستان پر پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، محمود احمد ساغر و دیگر

Kashmir - آزاد جموں کشمیر , Snippets , / Saturday, March 23rd, 2024

سلام آباد، 22 مارچ:- کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کو ان کے یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔ کل ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے۔
حریت رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام ہر سال 23 مارچ کو منائے جانے والے یوم پاکستان پر پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد پاکستان ہی کشمیریوں کا واحد دکھائی دینے والا سہارا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ کشمیری عوام 1947 سے ان کے منصفانہ مقصد کے لیے ہر طرح کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرنے پر پاکستان کے بے حد مشکور ہیں۔ جب تک کشمیر کو بھارتی غلامی سے آزادی نہیں مل جاتی حکومت پاکستان ایسا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان ہی ہے جو تنازعہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے اور تمام عالمی فورمز پر کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہا ہے۔ حریت رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں اور کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ پاکستان کے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے مضبوط اور مستحکم پاکستان بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے جبری قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد آزادی کے خواب کی تکمیل تک جاری رکھیں گے۔

امتیاز وانی
سیکرٹری اطلاعات
کل جماعتی حریت کانفرنس ازاد جموں کشمیر و پاکستان

Ad debug output

The ad is not displayed on the page

current post: کشمیری عوام یوم پاکستان پر پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، محمود احمد ساغر و دیگر, ID: 3419

Ad: Ad created on April 11, 2026 1:04 am (51053)
Placement: After Content (51146)

Display Conditions
specific pages
Adwp_the_query
post_id: 3419
is_singular: 1


Find solutions in the manual
Ad debug output

The ad is not displayed on the page

current post: کشمیری عوام یوم پاکستان پر پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، محمود احمد ساغر و دیگر, ID: 3419

Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)

Display Conditions
post type
Adwp_the_query
post


Find solutions in the manual

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International