Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Events - تقریبات

” اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست 21 جولائی 2025ء

· July 29, 2025
” اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست 21 جولائی 2025ء

rki.news

لاہور: ( فریدہ خانم )،
اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست سینئر صحافی نادر رانا کی زیرصدارت ہوئی، جس میں شرکا نے سورہ حجرات کی آیت 14 پر گفتگو کی، سجاد اعوان نے تلاوت قرآن سے لاہور پریس کلب میں منعقدہ نشست کا آغاز کیا، فیصل سلہریا نے گزشتہ ہفتے کی کارروائی اور تفسیری حوالہ پیش کیا،شرکا نے تفسیر عثمانی کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اعمال اس کے عقیدے کے زیر اثر ہوتے ہیں، کلمہ شہادت کا اعلان کرکے وہ دائرہ اسلام میں داخل تو ہو جاتا ہے مگر جب تک ارکان اسلام پر سختی سے کاربند نہیں ہوتا ایمان دل میں جگہ نہیں بنا پاتا، جو اس کے اعمال کو روح بخشے،آخر میں حامد ریاض ڈوگر کی والدہ،محبوب چودھری کی پھوپھو کےلئے دعائے مغفرت کی گئی، مجاہد حسین، شاہد اقبال،فراز فاروقی،محبوب چودھری،حامد نواز،علی زیب، سجاد اعوان،ناصر غنی، شجاعت حامد،ناصر محمود،عبدالحمید گورایا،عذرا نور اور منیر بھٹی نے گفتگو کی۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.