Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Events - تقریبات

اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست 16جون 2025ء کا پریس کلب لاہور میں انعقاد “.

· June 19, 2025
اقراء  کلب کی ہفتہ وار نشست  16جون 2025ء کا پریس کلب لاہور میں انعقاد “.

rki.news

لاہور : ( فریدہ خانم )،
اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست سینئر صحافی محمد مجیب اللہ کی زیرصدارت ہوئی، جس میں شرکاء نے سورہ حجرات کی آیت 6 پر گفتگو کی، صاحب صدارت نے تلاوت قرآن کریم اور ڈاکٹر شجاعت حامد نے نعت رسول کریم ﷺ سے نشست کا آغاز کیا، فیصل سلہریا نے گزشتہ ہفتے کی کارروائی اور تفسیری حوالہ پیش کیا، شرکا نے تفہیم القرآن کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی خبر قیامت ہے، جو سب سے سچے انسان نبی آخرالزماں ﷺ نے دی، اس لئے خبر دینے والے کا معتبر ہونا اور غیر معتبر ذرائع سے آنے والی اطلاعات کی چھان پھٹک ضروری ہے، تاکہ جھوٹ کا قلع قمع ہو اور ایسی اطلاعات کی بنیاد پر کسی سے ناانصافی نہ ہو سکے، آخر میں مرحومین ارکان پریس کلب کےلئے دعائے مغفرت کی گئی، عندلیب اسد،شیخ آفتاب حنیف،میاں عارف،ارشد علی،عذرا نور، بخت گیر چودھری اور حامد نواز نے گفتگو میں حصہ لیا۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.