Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Green Pakistan - گرین پاکستان

زرعی یونیورسٹی ملتان میں ورلڈ فشریز ڈے سیمینار کا انعقاد

· December 21, 2025
زرعی یونیورسٹی ملتان میں ورلڈ فشریز ڈے سیمینار کا انعقاد

rki.news

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 21دسمبر 2025
ملتان محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ اف ذوالوجی کے زیر اہتمام ورلڈ فشریز ڈے کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔کرنٹ سیمینار کا بنیادی مقصد صحت مند سمندری ماحولیاتی حیاتیات نظام اور پائیدار مچھلی کے ذخائر کے بارے میں اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے اس بات پر زور دیا کہ مچھلی مستقبل کا بہترین پروٹین کا ذریعہ ہے نہایت معیاری آسانی سے ہضم ہونے والی غذا اور ضروری امائنو ایسڈ سے بھرپور ہے۔انہوں نے اس عمل پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں فی کس مچھلی کا استعمال نہایت کم ہے اور ہمیں اجتماعی کوششوں کے ذریعے مچھلی کو گھریلو غذا کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔ڈائریکٹر فشریز ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر ریاض الدین قریشی اور ڈاکٹر ناہید بانو نے فشریز اور ماحولیات کے حوالے سے مزید اس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اپنے ماحول کو صاف رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر بچوں نے خاکے پیش کرنے کے علاوہ ماڈلز بھی تیار کیے جو سب کی توجہ کا مرکز تھے۔طلبہ و طالبات کی کاوشوں کو خوب سراہا گیا۔تقریب کے اختتام پر آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا مقصد پانی کے اندر زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.