Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Green Pakistan - گرین پاکستان

محکمہ زراعت پنجاب توسیع کے ساتھ مل کر زیادہ گندم اگاؤ

· November 27, 2024
محکمہ زراعت پنجاب توسیع  کے ساتھ مل کر زیادہ گندم اگاؤ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 27نومبر 2024
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات محکمہ زراعت پنجاب توسیع کے ساتھ مل کر زیادہ گندم اگاؤ مہم کے لیے سرگرم عمل ہیں۔زرعی یونیورسٹی ملتان کے زرعی سائنس دانوں اور محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا اور زراعت کو منافع بخش بنا کر پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور محکمہ زراعت توسیع کے ماہرین کسانوں سے مل کر یہ آگاہی فراہم کر رہے ہیں کہ وہ تصدیق شدہ بیج کاشت کر کے اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کسانوں میں گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے پمفلٹس اور لٹریچر دیے جا رہے ہیں جس میں وزیراعلی پنجاب کے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے انعامات بارے بھی بتایا جا رہا ہے۔مزید یہ کہ جن کاشتکاروں نے سارھے 12 ایکڑ سے 25 ایکڑ گندم کاشت کریں گے ان کے لیے مفت 1000 ٹریکٹر بذریعہ قر اندازی دیے جائیں گے۔گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں زرعی یونیورسٹی ملتان میں Help Desk بھی بنایا گیا ہے جس کے تحت طلباء کی نگرانی کی جاتی ہے۔اب تک تقریبا 90 فیصد ٹارگٹ رقبے پر گندم کاشت کی جا چکی ہے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان ذرائع یونیورسٹی ملتان

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.