Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Articles

گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سکول سید آبا د ہری پو ر میں تقریب تقسیم انعامات

· March 31, 2024

تحریر فخرالزمان سرحدی ہری پور پیارے قارئین گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سکول سید آباد کے سالانہ نتائج کے حوالے سے ۔ ہیڈ ماسٹر سفیر خان اور اساتذہ کرام نے بہترین تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مہمانان گرامی قاضی عبداللہ جاوید,سرکل انچارج سراۓ صالح,اعزاز اسلم سکول لیڈر,حافظ سفیر احمد ہیڈ ماسٹر مڈل سکول گڑھی سیریاں,راقم فخرالزمان سرحدی نے خطاب کیا۔پوزیشن لینے والےطلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گۓ۔پوزیشن لینے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کرنے سے قبل طلبہ نے ہم نصابی سرگرمیاں پیش کیں اور بزم میں ایک رونق افروز کیفیت پیدا ہوئی۔اعزاز اسلم سکول لیڈر نے علم کی اہمیت اور نافع علم کا تصور تفصیل سے پیش کیا۔حافظ سفیر احمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول گڑھی سیریاں نے بھی نتائج کے حوالے سے اور والدین کی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی راقم نے طلباء کی شاندار کارکردگی پر اظہار خیال کیا اور اساتذہ و ہیڈ ماسٹر سفیر خان صاحب کی محنت پر مبارک باد پیش کی۔فاطمہ بی بی ,وجیہ بی بی جماعت پنجم,کنیز فاطمہ,زین علی,ایثار خان جماعت چہارم,عبدالرافع,عبد المعز,محمد بلال،جماعت سوم,عثمان بشیر,نورالعین,محمد احمد جماعت دوم,طیبہ بتول,عبدالہادی,منزہ فراز جماعت اول
کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات دیے گۓ۔31 مارچ 2024 کے شاندار نتائج پیش کرنے پر ہیڈ ماسٹر سفیر خان اور ان کے کاروان میں شامل اساتذہ کرام کی محنت پر معززین علاقہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.