December 27, 2024
تازہ ترین / Latest

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان


پریس ریلیز 06دسمبر2024
ملتان. ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون سے منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ٹرینگ کا مقصد یونیورسٹی کے انتظامی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے یونیورسٹی کی ترقی کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی نے مختصر عرصے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کا جدید انفراسٹرکچر، جیسے مکمل فعال اکیڈمک بلاک، تدریسی لیبارٹریاں، تحقیقاتی فارمز، جدید گریجویٹ لیبارٹری بلاک، ہاسٹل، اور کھیلوں کی سہولیات، طلباء کو تعلیم اور تحقیق کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ طلباء کو تجرباتی تعلیم اور عملی مہارتوں کے ساتھ تیار کیا جائے، جو مستقبل میں زراعت، کاروبار، اور ملازمت کے مواقع میں معاون ہوں۔محترمہ نور آمنہ ملک، منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE) نے تقریب میں کہا کہ قیادت کا اصل مقصد اپنی ٹیم کو با اختیار بنانا ہے اور ٹیم بھی قیادت کو مضبوط بناتی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی عملے کی صلاحیتوں کو سراہا اور طلباء کی ترقی اور ان کی تربیت کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان دوسری یونیورسٹیوں کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔ تقریب کے اختتام پر ورکشاپ کے تمام شرکاء کو اسناد پیش کی گئیں۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس تربیتی پروگرام کو اپنی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔مینیجنگ ڈائریکٹر (NAHE) ایچ ای سی نے اورک ڈیپارٹمنٹ زرعی یونیورسٹی ملتان اور محترمہ سعدیہ بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE) کی کاوشوں کو خوب سراہا کہ جنہوں نے پانچ روزہ ٹریننگ سیشنز کا کامیاب انعقاد کروایا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،ٹرینر سید صفدر شاہ اور آرگنائزرز بھی موجود تھے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International