پریس ریلیز 14دسمبر 2024
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 42 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی زیر صدارت سنڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا۔میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ لاہور کیپٹن ریٹائرڈ وقاس رشید،ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہور ذیشان احمد،ڈاکٹر خالد محمود خان،پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی،پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان،برسٹر اسامہ فضل چوھدری،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،ڈاکٹر عبدالرزاق،ڈاکٹر محمود عالم،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق جبکہ سیکرٹری سنڈیکیٹ کے فرائض محمد رفیق فاروقی نے سر انجام دیے۔سنڈیکیٹ میٹنگ کا اجلاس تلاوت قران پاک سے شروع ہوا اس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے یونیورسٹی کی پریزنٹیشن دی جس میں یونیورسٹی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس کے سینڈیکیٹ میں یونیورسٹی کا بجٹ 25۔2024 ،1161 ملین کا ریکرنگ بجٹ اور 315 ملین کا ڈیویلپمنٹ بجٹ منظور کیا گیا۔علاوہ ازیں اکڈیمک کونسل اور بورڈ اف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان