December 27, 2024
تازہ ترین / Latest
,Literature - جہانِ ادب,Snippets / Thursday, December 19th, 2024

اطیبہ بتول کو اقتصادیات میں پی ایچ ڈی کی ڈری تفویض


سابق کاؤنسلر اور ٹیچر انچارج محترمہ شمیمہ خاتون اور خضر پور ، کولکاتا کے معروف تاجر
ممتاز احمد صاحب کی بیٹی اطیبہ بتول کو امیتی یونیورسٹی ، کولکاتانے ایکینومکس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیا ہے۔
اطیبہ بتول نے ثابت کیا ہے کہ ذہانت کسی عمر ، ذات یا خاندان کی مجتاج نہیں ہوتی۔ بلکہ یہ اس تیراک کی مانند ہے جو سمندر میں جتنا غوطہ زن ہو ، وہ اتنا ہی قیمتی موتی کھنگالنے میں کامیاب ہوتا ہے اور اس قول پر صادق اترتا ہے کہ “God
helps those who help ,
themselves”
یعنی ہمّتِ مرداں مدد خدا”
اطیبہ بتول اس لیے بھی مبارکباد اور تعریف کی مستحق ہیں کہ انہوں نے اپنی تھیسس اُن حالات میں مکمل کیا ہے جب لاک ڈاؤن اور Covid 19 سے پوری دُنیا موت اور زیست کی جنگ سے نبرد آزما تھی۔ اطیبہ بتول کی کاوشوں اور تحقیقی جنون کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ
” این گل دیگر شگفت”
کووِڈ19 جیسے غم انگیز اور زندگی اجیرن ہوجانے والا ماحول اربابِ ہمم، پُر عزم اور پُر امنگ کی طالبہ کے ارادوں کو ہلانے سے قاصر رہا۔
آطیبہ نہ صرف اپنے والدین کے لیے ماہِ تاباں اور قابلِ افتخار ثابت ہوئی ہیں بلکہ قوم و ملّت کی دخترانِ نیک اختر کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ چلمن میں رہ کر بھی چاند کو چھوا جا سکتا ہے۔
ترے ماتھے پہ یہ آنچل بہت ہی خوب ہے لیکن
تو اس آنچل سے اک پرچم بنا لیتی تو اچھا تھا
لگتا ہے کہ اطیبہ بتول کے پیشِ نظر جلیل القدر صحابی خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی کا یہ قول رہا ہوگا” زندگی ا ایک مقصد بنالو اور پھر ساری توانائی اس کے حصول پر لگا دو تم یقیناً کامیاب ہوگے۔”
اطیبہ بتول کے ابّا حضور ممتاز احمد اور امی شمیمہ خاتون کا دامنِ امید کوہرِ آرزو سے مالا ہوگیا ہے۔ امید یقین کرتی ہے کہ اطیبہ بتول قوم و ملّت کے لیے منفعت بخش ثابت ہوں گی۔ علمی حلقوں سے لوگوں کی مبارکبادیاں موصول ہورہی ہیں۔ اکسار بھی یہ کہنے پر شادمانی محسوس کررہا ہے کہ
اطیبہ بتول آپ ہیں فخرِملّت
ہے ملّت میں ایسی ہی بیٹی کی قلّت
ہے صحنِ شمیمہ میں خوشیاں جو رقصاں
کہ باپ اور ماں کے ہوئے پورے ارماں
خدا نے بڑھا دی ہے تیری جو عظمت
ہے نازاں بہت تجھ پہ تیری یہ قسمت
خدا نے سُنی ہے تو اوروں کی سُننا
بڑھو آگے انساں کی خدمت بھی کرنا
دعا ہے علیمی کی پھوُلو، پھلو تم
شریعت کی راہوں پہ لیکن چلو تم
راقم :
احمد وکیل علیمی
دوردرشن کولکاتا

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International