December 27, 2024
تازہ ترین / Latest
,Events - تقریبات,Snippets / Tuesday, December 24th, 2024

قوس قزح ادبی فورم رشڑا کا پہلا کل ہند مشاعرہ اور ظہیر سکندرپوری ایوارڈ 2024


(رپورٹ:شکیل رشڑوی)

قوس قزح ادبی فورم رشڑا کے بینر تلے ایک تاریخ ساز کل ہند مشاعرہ و ظہیر سکندرپوری ایوارڈ 2024 بتاریخ 22 دسمبر 2024 بروز اتوار بمقام باگ کھال اردو پرائمری اسکول میں انعقاد پزیر ہوا۔ مشاعرے کا آغاز استاد شاعر جناب شمیم انجم وارثی کی صدارت میں اور جناب فیروز مرزا کی نقابت میں اپنی آب و تاب کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ سب سے پہلے محمد صدام حسین اسمٰعیلی ابوالعلائی نے قرآن پاک کی تلاوت کرکے اس محفل کا بابرکت آغاز کیا۔ اس کے بعد شمشیر ساحل کی خوبصورت آواز میں نعت پاک پڑھ کر محفل کی کاروائی کو آگے بڑھایا گیا۔ افتتاحی تقریب میں معروف شاعر و نقیب جناب ضمیر یوسف نے مہمانانِ خصوصی اور ادارے کے بارے میں نہایت اہم اور غیر معمولی گفتگو کی ان کی معلوماتی افتتاحی تقریر کے بعد مہمان شعراء و شاعرات کا تنظیم کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ پھر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شامل شاعر جناب احکم غازیپوری و جناب ڈاکٹر ساجد غازیپوری کو مومنٹو اور پھول دے کر ان کی عزت افزائی کی گئی۔ ساتھ ہی الہٰ آباد سے تشریف لائے کہنہ مشق شاعر جناب واقف انصاری کو اردو زبان و ادب کی خدمت کے لئے ظہیر سکندرپوری ایوارڈ 2024، شال اور سپاس نامہ سے نوازا گیا۔ اسکے بعد مشاعرے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس میں شامل شعراء و شاعرات کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔ جناب شمیم انجم وارثی، جناب ضمیر یوسف، جناب واقف انصاری، جناب احکم غازیپوری، جناب ڈاکٹر ساجد غازیپوری، جناب فیروز مرزا، جناب سمیع الفت، جناب میم عین لاڈلہ، جناب ابرار ساگر، جناب وصی احمد، جناب عصمت علی، جناب شہزادہ شاد، جناب شکیلؔ رشڑوی، جناب حسن اسمٰعیلی، محترمہ انیسہ صابری، محترمہ فوزیہ اختر ردا، محترمہ عارفہ پروین، محترمہ گلناز شیخ گل۔
ودیگر مہمانان محفل کے استقبال و حوصلہ افزائی کے لئے خاص طور سے ماسٹر نسیم اختر انصاری، محترمہ آسیہ افزا، اعجاز عالم صاحبان کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ سر زمینِ باگ کھال رشڑا کے با ذوق سامعین نے بھی اپنی حاضری سے مشاعرہ کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
بعد ازاں ماسٹر نسیم اختر انصاری صاحب نے اس ادبی پروگرام کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسکول میں ادارے کی جانب سے کی جانے والی نشستوں کو جاری رکھنے کی اجازت دی پھر صدر محفل نے تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور قوس قزح ادبی فورم کے اس عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کے انعقاد پر مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International