سمندر کے کنارے
نمائش ہوتی ہے جب
عریاں جسموں کی
گرم ہوتا ہے جب
عریانیت کا بازار
قدم بہک جاتے ہیں
صراطِ مستقیم سے
ہوتی ہے جب
خالق کی نافرمانی
تب وہ
راہِ راست کی خاطر
کوئی انوکھی بات
اور
کوئی کرشمہ دکھاتا ہے
قہار ہے وہ
جب طیش میں آتا ہے
تو قہر بھی ڈھاتا ہے
جو کبھی آئیلا تو کبھی
سونامی کہلاتا ہے
میم عین لاڈلہ
حوض اسٹریٹ جگتدل
9331457143
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.