لاہور : ( فریدہ خانم )، لاہور پریس کلب میں اقراء کلب نے سالانہ دعوت افطار کا اہتمام کیا ، جس میں صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری مہمان خصوصی تھے،جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب عمران شیخ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، لاہور پریس کلب مسجد کے قاری کاشف عطاری نے تلاوت قرآن کریم اور خزانچی اقراء کلب مجیب اللہ نے نعت رسول کریمﷺ سے دعوت کا آغاز کیا،محمد اشرف نے منظوم پیغام قرآن سنایا،فیصل سلہریا نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، ارشد انصاری نے اپنے تاثرات میں اقراءکلب کی کاوش کو سراہا، اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ہفتہ وار اجلاس مسجد میں کرنے کا مشورہ دیا ، جو تزئین و توسیع کے بعد مطلوبہ سہولیات سے مزین ہے ،صدر اقراء کلب حامد نواز نے اقرا کلب کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرآن سے جڑنے کی عالمی تحریک ہے ، کیوں کہ قرآن سے وابستہ ہو کر ہم زندگی کا حقیقی مقصد اور اتحاد بین المسلیمن کی منزل پا سکتے ہیں، سابق سیکرٹری اقراءکلب نادر رانا نے بھی خطاب کیا،آخر میں سیکرٹری اقرا کلب شیخ آفتاب حنیف،سیکرٹری اطلاعات حافظ نعیم کی بیٹی اور مرحومین ارکان پریس کلب و اقربا کےلئے دعائے مغفرت کی گئی۔