April 03, 2025
تازہ ترین / Latest
,Poetry - سُخن ریزے,Snippets / Saturday, March 29th, 2025

” عید کا چاند “


rki.news

آسماں پر جو آئے عید کا چاند
تیرا پیغام لائے عید کا چاند

چھوڑ دو تم کدورتیں ساری
آ کے بس یہ بتائے عید کا چاند

اس کو دیکھوں کہ میں اسے سوچوں
کاش مجھ کو سمجھائے عید کا چاند

چاند پہ لکھا میرے چاند کا نام
دیکھ کر مسکرائے عید کا چاند

چاند خوش اپنی چاندنی کے سنگ
تجھ کو بھی لے کے آئے عید کا چاند

زندگی میری بھی بدل دے , گر
روٹھا ساجن منائے عید کا چاند

اب ملا دے وہ چاند خانم کا
معجزہ یہ دکھائے عید کا چاند

فریدہ خانم ، لاہور ، پاکستان ۔

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International