May 19, 2025
تازہ ترین / Latest
,Events - تقریبات,Snippets / Thursday, May 1st, 2025

قراء کلب کی ہفتہ وار نشست 28اپریل 2025 کا لاہور پریس کلب میں انعقاد


rki.news

لاہور : ( فریدہ خانم ) ،
اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست سینئر صحافی عبدالحمید گورایا کی زیرصدارت ہوئی ، جس میں شرکا نے سورہ فتح کی آیت 25پر گفتگو کی، فاران شاکر نے تلاوت قرآن کریم اور ڈاکٹر شجاعت حامد نے نعت رسول کریم ﷺ سے نشست کا آغاز کیا،فیصل سلہریا نے تفسیری حوالہ پیش کی،شرکا نے تفسیر عثمانی کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صلح حدیبیہ کا معاہدہ کمزور شرائط پر اس لئے منظور کر لیا گیا کہ مکہ میں رہنے والے اہل ایمان جنگ کی صورت میں مسلمانوں کے ہاتھوں مارے نہ جائیں،گویا ایمان والوں کی حرمت اللہ تعالیٰ کو اس قدر عزیز ہے اور ان کا آپس میں لڑنا اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے، آج ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ازحد ضرورت ہے کہ ہمارے ہاتھوں ہمارے بھائیوں کی جان مال عزت کس قدر محفوظ ہے اور ہم نبی کریمؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تکلیف پہنچانے میں کس قدر حصہ ڈال رہے ہیں، آخر میں میاں شبیر نے خزانچی اقراءکلب محمد مجیب اللہ اور قمر بھٹی کے بھائیوں کے لئے مغفرت کی دعا کرائی،میاں عارف،ارشد علی،ناصر غنی،سجاد اعوان،شیخ آفتاب حنیف،حامد نواز،بخت گیر چودھری،وسیم فاروق اور فریدہ خانم نے گفتگو میں حصہ لیا۔

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International