rki.news
(سہیل نور): امسال مدھیامک امتحان 2025 میں برئی پاڑہ ایجوکیشنل سوسائٹی فری کوچنگ(بہ اشتراک مغربی بنگال اردو اکاڈمی) کے طلباء وطالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی- کوچنگ سے 30 طلباء وطالبات نے مدھیامک امتحان میں شرکت کی- جس میں کئی طلباء وطالبات نے %60 سے زائد نمبرات حاصل کئے- اس طرح کوچنگ میں مدھیامک امتحان کا نتیجہ صد فی صد رہا- کوچنگ میں اول مقام شایان احمد بن فیض احمد 569 نمبر (%81.28) ، دوسرا مقام نازیہ خاتون بنت طیب انصاری 530 نمبر (%75.71) اور تیسرا مقام نازیہ پروین بنت محمد شکیل 486 (%69.42) حاصل کی- کوچنگ کے سکریٹری سہیل نور، اسسٹنٹ سکریٹری مجاہد نور اور سپروائزر محمد مشتاق نے تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد اور بہتر مستقبل کی دعائیں دی- کوچنگ کے اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی انتھک محنت، شفقت اور محبت کے بغیر یہ شاندار کامیابی ممکن نہیں تھی-