rki.news
اس کو پانے کی کتنی حسرت تھی جس کو مجھ سے سدا ہی نفرت تھی
خامیاں میری درگزر کرتے ان کو مجھ سے اگر محبت تھی
وہ زمانہ کہاں گیا یارو جب زباں کی جہاں میں قیمت تھی
تھیں بہاریں خزاں کے موسم میں مصنوعی پھولوں میں بھی نکہت تھی
اتنی اجرت نہیں ملی اس کو کام میں جتنی اسکی محنت تھی
رقص کرتی تھیں ہر طرف خوشیاں آپ کی مجھ پہ جب عنایت تھی
ساتھ تب تو نہیں دیا عاطفؔ جب مجھے آپ کی ضرورت تھی
ارشاد عاطفؔ احمدآباد انڈیا
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2025 Rahbar International