rki.news
لاہور : ( فریدہ خانم ) ,
” بزم سرخیل ادب انٹرنیشنل ” کے زیراہتمام مقابلہ کتب میں منتخب ہونے والی کتب کے مصنفین کے اعزاز میں مورخہ 15 مئی 2025 ءکو بمقام ” لاہور ہائیکورٹ لاہور ” میں تقریب تقسیم ایوارڈز و گولڈ میڈلز منعقد ہوئی, جس کی صدارت بختیار علی سیال ( سابق جج) نے کی , مہمانان خصوصی میں ارحم روحان , ڈاکٹر محمد نواز کنول, خضرحیات ایڈدوکیٹ , غلام مرتضی چوہدری , روبینہ شاہین , محمد الیاس آتش , صفیہ اسحاق شامل تھیں , ایوارڈز و گولڈ میڈلز پانے والوں میں سحر نسیم سحر, اشفاق فلک , اشتیاق نوشاہی , مقصود چغتائی و دیگر مصنفین تھے , نظامت نذر بھنڈر نے کی , ملک کے طول و عرض سے آۓ ہوۓ مصنفین کو ایوارڈز اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا, تقریب کے منتظم اعلی سید محمودالحسن گیلانی ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کی تقریبات گھٹن زدہ ماحول میں ہوا کا تازہ جھونکا ہیں . صدر محفل نے کہا کہ” بزم سرخیل ادب ” کے تمام عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جن کی کاوشوں سے یہ خوبصورت تقریب منعقد ہوئی , تقریب میں سینکڑوں شعراء کرام, شاعرات و ادباءکرام موجود تھے , محمد طاھر نعیم سیکرٹری جنرل بزم سرخیل ادب نے سب کا شکریہ ادا کیا, آخر میں شرکاۓ محفل کےلئے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا.