rki.news
یارانِ ادب
آہ، جناب اختر عَلَوی
باخبر ذرائع کی اطلاع کے مطابق، شہر یاد گیر کرناٹک سے تعلق رکھنے والے بنگلور میں قیام پذیر ممتاز بزرگ شاعر و ادیب جناب اختر عَلَوی بتاريخ 16 مئی 2025 کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے.
انا للہ وانا الیہ راجعون
ریاست کرناٹک میں معروف شہر گلبرگہ کے قریب واقع شہر یادگیر کے متوطن جناب اختر عَلَوی بیک وقت اچھے ادیب اور خوش فکر شاعر تھے، جناب کا مجموعہء کلام “ورق ورق پھول سنہ 2009 میں منظرِ عام پر آیا تھا آپ کی رحلت کی دکھ بھری خبر سن کر ادبی دنیا بے حد سوگوار ہے-
بطور خراج تحسین میں نے قطعہء تاریخ وفات کہا اور پیش کیا ہے، قطعہ کے آخری مصرع سے بحوالہ علم الاعداد/علم الابجد/حساب الجُمّل، سالم الاعداد تاریخ 2025 عیسوی حاصل ہوتی ہے.
اس امید کے ساتھ ارسال کر رہا ہوں کہ یہ قطعہ جہاں تک پہنچے وہاں تک مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کا محرک بنے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، تمام لواحقین، محبین اور اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
قطعہء تاریخِ وفات
برائے
جناب اختر عَلَوی
خُوبرو شاعرِ اختر عَلَوی
خُوش گلو شاعرِ اختر عَلَوی
جگ کو دیتا ہے محبت کا پیام
صُلْح خُو شاعرِ اختر عَلَوی
بالیقیں سب کی دعا سے ہوگا
سرخرُو شاعرِ اختر عَلَوی
“یادگیر” اب ہے مُجسم غمگین
روبرو شاعرِ اختر عَلَوی
یوں ہےتاریخِ جُدائی نایاؔب
:صُلْح جُو شاعرِ اختر عَلَوی:
2025 عیسوی
دعا گو
مظفر نایابؔ
دوحہ قطر