rki.news
بچا مجھے میرے ناپاک خیال سے
مجھے پیار ہے تیری ہی ذات سے
تیری رحمتوں کا ہوں میں طلبگار
رکھ دور تُو مجھے صدمات سے
اگر تُو نہیں تو کچھ بھی نہیں
نہ دل کی خوشی، نہ حیات سے
لبوں پر صدا، دل میں نور ہے
تعلق ہے تیرا جو میری ذات سے
تیری بخششیں ہیں لا تعداد
نہ ماپ سکا تیری خیرات سے
تیری ہی راہ ہے سب سے بہتر راہ
نجات ملے صرف تیری ہدائت سے
تُو ہے سبھی کا رب، تُو ہے بے نیاز
کوئی بھی نہ بچا تری حاجات سے
جو جھک گیا تیرے در پہ جا کر
وہ بچ گیا دنیا کی مشکلات سے
تیری عطاء سے مجھے سب کچھ ملا
نکال دے معین کو سب ظلمات سے
چیف سید معین شاہ